ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں یوم ِجمہوریہ کی مناسبت سے پیشگی تیاریاں؛ عوامی میٹنگ کا انعقاد

بھٹکل میں یوم ِجمہوریہ کی مناسبت سے پیشگی تیاریاں؛ عوامی میٹنگ کا انعقاد

Sun, 05 Jan 2020 21:12:43    S.O. News Service

بھٹکل:5؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)26جنوری کو منایے جانے والے یومِ جمہوریہ کی تقریب کی مناسبت سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی صدارت میں  پیشگی تیاری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروگرام کے تمام امورپر توجہ دی گئی۔

ڈائس کی سجاوٹ، ثقافتی پروگرام ، جلوس وغیرہ کی تیاریوں کے متعلق  مختلف محکمہ جات کو ذمہ داریاں  سونپی گئیں۔ اسی طرح کئی اداروں کے لیڈران میٹنگ میں موجود رہتے ہوئے اپنے صلاح ومشوروں سے نوازا۔ میٹنگ میں جنوری 19سے 22تک چلنے والی پلس پولیو مہم کی عوامی بیداری پیدا کرنےکے تعلق سے بھی گفتگو ہوئی ۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی، پنچایت آفیسر پربھاکر چکنمنے ، بی ای اؤ منجی ایم آر، بھٹکل چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری ، ڈاکٹر مورتی راج بھٹ، تنظیم کے لیڈران عنایت اللہ شاہ بندری ، ایس جےہاشم، صدیقہ میراں ، کے ایم اشفاق ، مری سوامی وغیرہ موجود تھے۔


Share: